معروف گلوکار و سوشل ورکرشہزاد رائے نے اپنے نئے ریپ سانگ ’کون کس کا آدمی ہے‘ میں بھارتی وزیراعظم مودی کی کھنچائی کی جو نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی ہے سیاستدان بھی گانے سے خوب محفوظ ہو رہے ہیں-

باغی ٹی وی :شہزاد رائے ایک بار پھر سیاسی حالات کو سر اور ساز میں سمیٹ لائے ہیں، اُن کے نئے گانے کے دلچسپ بول ہیں ’کون کس کا آدمی ہے‘اس گانے نے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے، قومی سطح پر جانے مانے سیاستدانوں نے بھی اس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنے ریپ سانگ میں شہزاد رائے خود بھی شامل ہیں اورگانے کے ایک حصے میں انہوں نے مودی کی طرح ایک شخص کو بھی اپنی وڈیومیں شامل کیا ہے۔


پورے ریپ سانگ میں مودی حکومت کی جانب سے پاک بھارت تعلقات میں نفرت عام کرنے سمیت فلموں پرپابندی سے متعلق فیصلوں پرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مداحوں کی جانب سے ریپ سانگ بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اسی لائق ہیں جب کہ ایک اورصارف نے شہزاد رائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ زبردست کام کردیا۔

ایک اورصارف نے گلوکارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میوزک کے ذریعے اصل مسائل کو اجاگرکرنا بہترین ہے۔

وڈیو میں مودی کو لگنے والی سی پیک کی کک کو بھی مداحوں نے خوب سراہا گانے میں یہ بھی دکھایا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کس طرح رہا کیا گیا تھا۔

شہزاد رائے کے نئے گانے کو سیاستدانوں کی جانب سے بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے سیاستدانوں نے شہزاد رائے کے گیت ’کون کس کا آدمی ہے؟‘ کو خوب پسند کیا اور ساتھ ہی اس بات کی حمایت کردی کہ یہ جاننا لازمی ہے کہ کون کس کا آدمی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وزیرداخلہ اور پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما رحمٰن ملک، ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے گانے کی تعریف کی-

Shares: