پاکستان کے نامور موسیقار اور گلوکار شہزاد رائے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں اور وہ جب بھی وہاں کچھ لکھتے ہیں وہ بامقصد اور بامعنی ہوتا ہے. شہزاد رائے نے حال ہی میں ایک فکر انگیز ٹویٹ کی ہے اس میںانہوں نے ڈاکٹروں سے بات کی ہے ، انہوں نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زبان میں نرمی اور مٹھاس لانے کی کوشش کریں، یہ بات انہوں نے نہایت ہی ادب سے کی ہے . انہوں نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کے زریعے لکھا ہے کہ جس تلخ لہجے میں ڈاکٹر مریضوں سے گفتگو کرتے ہیں ہمیں اس کا احتساب ہونا چاہئے۔شہزاد رائے نے بتایا کہ انہیں متعدد مرتبہ ایسی باتیں پہنچی ہیں کہ نامور اور مشہور ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کی تذلیل کرتے ہیں۔
شہزاد رائے کی اس پوسٹ سے بہت سارے صارفین نے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں. ”ہسپتالوں میںاکثر ایسا ہوتا ہے کہ مرٰیض کے گھر والوں کے ساتھ بھی ڈاکٹروں اور ان کے سٹاف کا رویہ اچھا نہیں ہوتا”. اور اس رویے کی وجہ سے لوگ کئی بار مایوس بھی ہوئے ہیں، ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ اپنے رویے میںتھوڑی سے لچک رکھیں تاکہ مریضوں اور ان کے گھر والوں کا اعتماد ان پر بنا رہے.