شاہ زیب قتل کیس ،ملزمان کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور

0
51

شاہ زیب قتل کیس ،ملزمان کی اپیلیں سماعت کے لیے منظورکر لی گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان میں شاہ رخ جتوئی،نواب سراج علی ،غلام مرتضٰی شامل ہیں،سپریم کورٹ نے فریقین اورسندھ حکومت کو نوٹسز جاری کردیئے سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی سزائےموت عمرقید میں بدل دی تھی .

کراچی میں شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کی سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے عمر قید کو برقرار رکھا اور سزائے موت ختم کر دی، دیگر ملزمان سجاد تالپور اور غلام مرتضی کی عمر قید کی سزا عدالت نے برقرار رکھی.

شاہ زیب قتل کیس،مجرم شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت ختم

واضح رہے کہ مجرم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نے سزائے موت سنائی تھی.، جنہوں نے 25 دسمبر 2012 کو طالبعلم شاہ زیب کو قتل کیا تھا۔

Leave a reply