مزید دیکھیں

مقبول

گوگل میپ کا دھوکہ،ایک اور جان چلی گئی

آج کل جب بھی کوئی شخص کسی مقام پر...

میو ہسپتال کا دورہ، وزیراعلیٰ نے ایم ایس کو ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی میو ہسپتال آمد،...

شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

پسوڑی گانا جس نے راتوں رات شے گل اور علی سیٹھی کے کیرئیر کی ڈگر ہی بدل دی ، اس گانے کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا. شے گل کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے اور خوشخبری یہ ہے کہ انہوں نے ایک نیا گانا ریلیز کر دیا ہے.گانے کے بول میرا سویرا ہیں. جیسے ہی گانا ریلیز کیا گیا سوشل میڈیا پر اسی کے چرچے ہوئے صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا. اس گانے کی شاعری اور دھن تنہائی اور مایوسی کے احساسات سے لڑنے سے متعلق ہے۔شے گل کے اس نئے گانے کو عمیر طاہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ ’میرا سویرا‘ شے گل کا کوک اسٹوڈیو گلوبل پر دوسرا گانا ہے۔

”کوک اسٹوڈیو گلوبل کیلئے شے گل نے پہلا گانا ’ون لو‘ گایا تھا ”جس میں انہوں نے ترک گلوکار ایودیکی سات کے پرفارم کیا تھا۔یاد رہے کہ شے گل ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انکے مداح ان کے نئے گیتوں کو سننے کے لئے بےتاب رہتے ہیں. پسوڑی گانے نے عالمگیر شہرت حاصل کی ہے ، انگریز اس گانے کے میوزک پر ناچتے ہوئے دکھائی دئیے. تاہم اب ان کا گیت میرا سویرا کو بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے.

متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

نادر علی ہوسٹنگ کے حوالے سے خود کو ایجوکیٹ کریں نیٹی

معمر رانا نے نہیں ہوسٹ نے کنٹرورشل باتیں کی ہیں اہلیہ مہناز معمر رانا