شیخ زید پبلک سکول نویں کلاس کے بورڈ کارزلٹ جانئے تفصیل
رحیم یارخان( ) شیخ زید پبلک سکول نویں کلاس کے بورڈ کارزلٹ 100فیصد رہا، محمدحنظلہ خان عباسی نے 496نمبر لیکر پہلی،آمنہ درانی نے 495نمبر لیکر دوسری اور مائرہ ریاض نے 494نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ نویں کلاس کے کل129طلباء وطالبات نے بورڈ کا امتحان دیا، جن میں 94طلباء وطالبات نے Aپلس گریڈ، 35طلباء نے Aگریڈ جبکہ 50طلباء وطالبات نے 90فیصد سے زائدنمبر لیکر سکول کا نام روشن کیا۔ گذشتہ روز پرنسپل محمد نجیب اللہ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات اور انکے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد نجیب اللہ نے کہاکہ شیخ زید پبلک سکول نے ہرسال کی طرح اس دفعہ بھی بہاولپور بورڈ میں پوزیشنزحاصل کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے، جس پر تمام طلباء وطالبات اور انکے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین بورڈ آف گورنر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں جنکی خصوصی توجہ اور تعاون سے شیخ زید پبلک سکول ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور رحیم یارخان شہر کا تعلیمی کارکردگی اور کوالٹی آف ایجوکیشن کے حساب سے سب سے بہترین سکول ہے جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کی تربیت اور کردار سازی بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو طلباء وطالبات پوزیشن حاصل نہیں کرسکے وہ مایوس نہ ہوں وہ بھی محنت کرکے وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آج اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ طلباء وطالبات کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور شیخ زید پبلک سکول کو بہاولپورڈویژن میں ایک مثالی سکول بنائیں گے،انہوں نے تمام اساتذہ کو بھی شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اوربچوں کی تعلیم وتربیت پر مزیدمحنت کی ضرورت پر زوردیا۔ اس موقع پر ہیڈماسٹر بوائز سیکشن محمدطارق، ہیڈمسٹریس گرلزسیکشن مسز نصرت خالد ودیگر موجودتھے۔