شائقین کرکٹ کیلئے ایک اور خوشخبری، تماشائی ہوجائیں تیار
باغی ٹی وی : شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آگئی. کرونا اب تماشائیوںکا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا. کرکٹ کے دیوانے ایجبسٹن کے بعد لارڈز میں بھی سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھ سکیںگے ، اجازت مل گئی ۔
کرونا کی شدت کم ہوئی تو میدان بھی سجنے لگے نہ صرف کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے بلکہ شائقین کرکٹ بھی میدانوں کی رونق بنیں گے ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آٹھ جولائی کو شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز سے شائقین کرکٹ کو دوسری خوشخبری مل گئی ہے، لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والےدوسرا ون ڈے بھی برطانیہ کے ایونٹ ریسرچ پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے۔
کرونا کی تباہ کاریوں کےبعد ستمبر دوہزار انیس کے بعد یہ پہلی بار ہوگاکہ شائقین بھرپور تعداد میں اسٹیڈیم کی رونق بنیںگے . لارڈز کے تاریخی میدان کو ایونٹ ریسرچ پروگرام میں شامل کرنے کے بعد اب سو فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے، پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان دوسراون ڈے دس جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو رہا ہے . پاکستان کی کرکت ٹیم میچ کی بھر پور تیاری کر رہی ہے .