معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے طب کے شعبے میںکام کرکے بہت مزا آتا ہے. طب کے شعبے میںانسان کو انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع میسر آتا ہے اور جو سکون انسانیت کی خدمت میں ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا. انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمبا عرصہ شوبز میں کام کیا ہے، اورمیں نے ہر طرح کے کردار کئے مجھے میرے مداحوں نے بہت پسند کیا. مارننگ شوز ہوسٹ کئے ، شوبز انڈسٹری پر راج کیا لیکن اب میںسمجھتی ہوں کہ مجھے انسانیت کی خدمت پر فوکس کرنا چاہیے.
انہوں نے کہا کہ” شوبز میںکام کرنے کےلئے میںاب بھی تیار ہوں لیکن مجھے میرے مطابق تو کردار دئیے جائیں” جب کردار ہی اچھے آفر نہیں ہوں گے میرے مطلب کے کردار مجھے نہیںدئیے جائیں گے تو مجھے کیا ضرورت ہے میں شوبز میں اٹکی رہوں. انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے میںکام کرکے جو سکون ملا ہے اس کو دیکھ کر میں کہتی ہوں کہ کوئی مجھ سے پوچھے کہ مجھے شوبز میں رہنا ہے یا طب کے شعبے میںتو میں بلا جھجھک طب کے شعبے کا انتخاب کروں گی. یاد رہے کہ شائستہ لودھی کافی عرصے سے شوبز سے دور نظر آتی ہیں .