پاکستان کی معروف سیاسی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کو ویمن پولیٹیکل لیڈرز کے لیے پاکستان کی سفیر منتخب کیا گیا ہے۔
یہ اعزاز شائستہ پرویز ملک کی خواتین کے حقوق کے لیے کی جانے والی انتھائی محنت اور خدمات کا اعتراف ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے انکے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ "شائستہ پرویز ملک کا انتخاب ان کی حقوق نسواں کے لئے کی جانے والی جد و جہد اور ان کی خدمات کا عکاس ہے۔ وہ ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں۔”شائستہ پرویز ملک نے ہمیشہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر خواتین کے حقوق کو اجاگر کیا ہے اور بطور قانون ساز ان کی کوششوں کا مرکز یہی رہا ہے کہ ملک میں خواتین کو مساوی حقوق ملیں اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ "ہمیں یقین ہے کہ شائستہ پرویز ملک بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کریں گی۔”
یہ انتخاب پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے اور اس سے نہ صرف شائستہ پرویز ملک کی سیاسی حیثیت میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کے مثبت امیج کو بھی عالمی سطح پر فروغ ملے گا۔
واشنگٹن طیارہ حادثہ،لواحقین ایئر پورٹ پہنچ گئے،دل دہلا دینے والی تفصیلات
انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر سکردو میں فری لانسنگ ہب کا قیام








