لاہور:مخالف یا حماقت کہیں ! کوئی سلام لیے بغیر نا جائے، کسی کو کرونا ہو جائے مجھے چوک میں کھڑا کر کے گولی مار دیں ،باغی ٹی وی کےمطابق معروف عالم دین مولانا یوسف پسروری نے کرونا وائرس کے حوالے سے ایسی گفتگوکردی کہ جسے ماہرین طب ، علماء اورصاحب ذی شعوراچھا نہیں سمجھ رہے
باغی ٹی وی کے مطابق معروف عالم دین نے آج ایک جگہ خطبہ جمعۃ المبارک میں کرونا وائرس سے بچنے کی بجائے اس وائرس سے مقابلہ کرنے کا عجیب پیغام دیا ،مولانا یوسف پسروری نے کہا کہ کوئی سلام لیے بغیر نا جائے، کسی کو کرونا ہو جائے مجھے چوک میں کھڑا کر کے گولی مار دیں
کوئی سلام لیے بغیر نا جائے، کسی کو کرونا ہو جائے مجھے چوک میں کھڑا کر کے گولی مار دیں ، مولانا یوسف پسروری#CoronaVirusUpdate #Corona #SocialDistanacing #StayAtHomeChallenge pic.twitter.com/NCCYrzuQfW
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 20, 2020
یاد رہے کہ کرونا اس وقت ساری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اوراس کی وجہ سے چند دنوں کے اندر10 ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہارچکے ہیں، لاکھوں مریض بن چکے ہیں، دنیا کے بڑے بڑے ممالک محصور ہوکررہ گئے ہیں
کرونا کی تباہ کاریوں سے بچنے کےلیے تمام مذاہب کے سکالرز کی طرف سے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی درخواست کی گئی ہے، حتی کہ مسلمانوں کے روحانی مراکز مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں بھی نمازوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے
کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا اس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکررہی ہے وہاں پاکستان میں بعض علماء حکومت کی مخالفت میں آکرحماقت سے کام لے رہے ہیں اورلوگوں کواحتیاط کرنے کی بجائے کرونا کے جال میں پھنسنے کی ترکیب دے رہے ہیں جسے بہت ناپسند کیا جارہا ہے