پاکستان میں کپل شرما شو کیوں نہیں بن سکتا شکیل صدیقی نے بتا دیا

0
64

پاکستان کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ہی کامیڈی میں آگے رہا ہے اور رہے گا، پاکستان نے کامیڈی کے میدان میں جیسے آرٹسٹ پیدا کئے ہیں وہ بھارت چاہ کر بھی نہیں کرسکتا . ہمارے آرٹسٹوں کی کامیڈی ٹائمنگ بہت زبردست ہے. انہوں نے کہا کہ کپل شرما شو پاکستان میں ہم نہیں‌بنا سکتے ، ایسا شو بنانے کےلئے اکشے کمار ، عامر خان ، شاہ رخ خان اور سلما ن خان جیسے آرٹسٹوں کی ضرورت ہے. بڑا بجٹ چاہیے اور متعد رائٹرز چاہیں ، ہمارے ہاں تو ایک ہی رائٹر سے کام لیا جاتا ہے جبکہ کپل شرما شو کو 14 سکرپٹ رائٹرز لکھ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ان سب چیزوں کے باوجود میں یہ کہوں گا کہ کامیڈی کے میدان میں پاکستان

کو کوئی بھی مات نہیں دے سکتا. انہوں نے کہا کہ اپنے فنکاروں کو ڈی گریڈ کرنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے. میں بھارت میں کام کرکے آیا ہوں وہ لوگ ہمارے کامیڈینز کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں. ان کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں . ہمارے ہاں اچھے سے اچھا کام ہو سکتا ہے لیکن بس بجٹ اور پروفیشنلزم کی ضرورت ہے، ہمارے ہاں شوز میں آرٹسٹ پرفارم نہیں کرتے لیکن وہاں پر ہوتا ہے. آرٹسٹ منع نہیں کرتے ہمارے ہاں تو آرٹسٹ شو پر آتے ساتھ ہی پرفارمنس کےلئے منع کر دیتے ہیں.

Leave a reply