اداکارہ شکیل یوسف چل بسے

0
40
shakeel yousuf

اداکار شکیل یوسف حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں جب انکی عمر 85 برس تھی ایک ذرائع کے مطابق وہ ایک اسپتال میں زیر علاج تھے صحافی حامد میر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ "إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ معروف اداکار شکیل اس دنیا میں نہیں رہے عیدالاضحیٰ کے دن اداس کر گئے اللّٰہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے آمین”


خیال رہے کہ گزشتہ فروری میں اداکار شکیل نے عالمی ادارے کو انٹرویو دیا تھا اور وہ ان دنوں ڈراموں میں کم ہی نظر آتے تھے جبکہ ‘ان کہی’ اور ‘آنگن ٹیڑھا’ سے مقبولیت حاصل کرنے والے یوسف کمال اداکار شکیل کیسے بنے تھے اس بارے میں انہوں نے اپنی زبانی وائس آف امریکہ کے عمیر علوی کے ساتھ انٹرویو میں دلچسپ باتیں بتائیں تھیں.


مزید یہ بھی پڑھیں؛

نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
جہلم؛ سیشن جج، دو بیٹوں سمیت ڈوب کر جاں بحق

خیال رہے کہ آنگن ٹیڑھا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور و مشہور اداکار شکیل یوسف کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ تھے جبکہ شکیل یوسف کوئی معمولی اداکار نہیں بلکہ وہ بر صغیر کے سب سے زیادہ منجھے ہوئے اداکاروں میں سے ایک تھے نصف صدی سے زیادہ عرصے پر محیط ان کا کیرئیر فن کی ایک شاندار داستان ہے۔

شکیل یوسف کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانےسے تھا اور ان کی پیدائش ہندوستان کے شہر بھوپال کی تھی۔ مگر مسلمانوں پر ہندوؤں کے مظالم کے باعث وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان ہجرت کر آئے تھے۔ شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔

Leave a reply