معروف اداکار شکیل صدیقی جن کو عمر شریف نےتھیٹر کی دنیا میںمتعارف کروایا ، انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میںبھی اپنے فن کا لوہا منوایا. شکیل صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا. اس میںانہوں نے کہا کہ میں نے کام کے حوالے سے بھارت میںبہت زیادہ پروفیشنلزم دیکھا ہے. وہاںتمام بڑے اور چھوٹے فنکاروں میں بہت زیادہ عاجزی ہے وہ سب ایک دوسرے کا احترام کرتےہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے بڑے سے بڑے فنکار کو جگتیں لگائیں لیکن کبھی کسی نے برا نہیں منایا . میںنے کبھی جگت احترام کے دائرے سے نکل کر کسی کو نہیںلگائی، ہمیں کبھی یہ سکھایا ہی نہیں گیا. میرے استاد معین اختر اور عمر شریف ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے آج جو بھی ہوں ان کی وجہ سے ہوں.
شکیل صدیقی نے کہا کہ سنیل شیٹی نے مجھے ایک بار اپنے گھر بلایا میری بہت آئو بھگت کی ، میرے کام کی تعریف کی . انہوں نے یہ بھی کہاک ہ نسیم وکی ، افتخار ٹھاکر یہ سب بہت اچھا کام کرنے والے لوگ ہیں سہیل احمد نے احتجاجا سٹیج چھوڑا سٹیج والوںکو اپنی حرکتیں ٹھیک کرنی چاہیں. اچھا سٹیج دکھائیں گے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ پر چھاپے پڑیں .