عمران خان نے شکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے.
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔ تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ارسلان تاج نے اپنے بیان میں بتایا کہ عبدالشکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔ ارسلان تاج نے بتایا کہ عبدالشکور شاد کی رکنیت پارٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ختم کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر ان کی رکنیت ختم کی گئی۔
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لیاری سے پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔
شکور شاد کی رکنیت پارٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ختم کی گئی۔ pic.twitter.com/QlWfoy1ycn
— Arsalan Taj (@ArsalanGhumman) December 2, 2022
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
ترجمان پی ٹی آئی ارسلان تاج کا کہنا ہے کہ فیصلہ پارٹی قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 10 ستمبر کو کور شاد کی بنیادی رکنیت معطل کرکے ان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی کی جانب سے عبدالشکور شاد کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کی گئی تھی تاہم اب انکی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
یاد رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔