مزید دیکھیں

مقبول

شام: ایران نواز گروپوں پر اسرائیلی بمباری، اہم ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات

شامی حکومت کے مطابق اسرائیل نے بدھ کی صبح ملک کے جنوبی علاقے میں الحارہ کی چوٹیوں پر بمباری کی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق بمباری کا ہدف جنوبی شام میں واقع پہاڑی چوٹیاں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے امور پر نگاہ رکھنے والی آبزرویٹری کے مطابق آج بروز بدھ نماز فجر کے بعد جنوبی شام پر میزائل داغے گئے، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اسرائیل نے داغا ہے اور ان کا نشانہ شامی حکومت یا اس کے اتحادیوں کے زیر استعمال فوجی اڈے تھے۔

انسانی حقوق آبزرویٹری نے بتایا کہ جنوبی شام پر گرنے والے اسرائیلی میزائیل درعا کے الحارہ پہاڑی سلسلے، نبع الصخر اور القنطیرہ کی تل الاحمر پہاڑی سلسلے پر گرے۔

اس سے قبل مغربی انٹیلیجنس ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ پہاڑی چوٹیوں پر ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے ٹھکانے تھے، جنہیں اسرائیلی میزائیل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

شامی ذرائع ابلاغ نے ان حملوں سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات نہیں دیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حملہ تل الحارہ کے علاقے میں ہوا جہاں روسی فوجی طویل مدت تک مقیم رہی، جس کے بعد بقول مغربی انٹیلجنیس ذرائع ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے اس پہاڑی سلسلے کا کنڑول سنبھال لیا۔