شام کے جنوب مغربی سرحدی علاقے القنیطرہ کے مضافات میں اسرائیل نے شامی تنصیبات پرمیزائل حملہ کیا ہے۔
شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق میزائل حملہ میں اسد رجیم کے دفاع میں لڑنے والی لبنانی تنظیم کی نقل وحرکت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی’سانا‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے میزائل حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں چھ ایرانیوں اور تین شامی باشندوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔