شام میں‌ اسرائیل کی بمباری سے کئی ایران نواز جنگجو لقمہ اجل بن گئے

0
37

شام میں‌ اسرائیل کی بمباری سے کئی ایران نواز جنگجو ہلاک

باغی ٹی وی رپورٹ‌ کے مطابق شام میں‌ اسرائیل کی بمباری سے کئی ایران نواز جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں. شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالے گروپ سیرین آبرزویٹری کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام حماۃ شہر کے نواحی علاقےمیں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 9 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار جنگجوئوں کا تعلق شام اور پانچ کا دوسرے ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔

عرب میڈیا المرصد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی بم باری سے ہلاک ہونے والوں میں چار شامی جنگجو شامل ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا وہ شامی فوجی ہیں یا سول جنگجو ہیں۔ ہلاک ہونے والے پانچ جنگجوئوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بمباری کے نتیجے میں متعدد جنگجو زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بتایا کہ حماۃ کے مغرب میں اسرائیلی بمبار طیاروں نے ایک ڈیفنس فیکٹری اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ایک سائنسی مرکز کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بمباری کا نشانہ بنائے جانےوالے مراکز شامی فوج کے زیرانتظام ہیں۔

دوسری طرف شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام حماۃ میں ایک غیرملکی فضائی حملے کو پسپا کردیا گیا۔ سانا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کی مدد سے متعدد سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی فوج نے اس حملے کو روکنے کے لیے بھرپور جواب دیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔ایران میں برسون سے ایران بشارالاسد کی حکومت کو اپنی پراکسی سے سپورٹ کر رہا ہے . جس وجہ سے ایران بہت سنگین الزامات بھی لگتے آئے ہیں.

Leave a reply