شام میں کتنے امریکی فوجی موجود ؟

0
37

شام میں کتنے امریکی فوجی موجود رہیں گے
تفصیلات کے مطابق :امریکا کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک میلے نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے جنگجوؤں کے مقابلے کے لیے پانچ سو سے چھے سو تک امریکی فوجی موجود رہیں گے۔

جنرل مارک میلے نے اتوار کو اے بی سی کے پروگرام’’یہ ہفتہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےشام میں اپنے فوجیوں کو بدستور تعینات رکھنے کی یہ توجیہ بیان کی ہے کہ ’’خطے میں داعش کے جنگجوؤں پر بدستور دباؤ برقرار رکھا جانا چاہیے۔‘‘

تاہم ان کے شام میں چھے سو تک فوجیوں کو تعینات رکھنےکے اس اعلان سے یہ واضح نہیں ہوا کہ ان میں قریباً وہ دوسو فوجی بھی شامل ہیں یا نہیں جو شام کے جنوب میں امریکا کے التنف میں واقع فوجی اڈے پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی نے شام میں حالیہ دنوں فوجی کاروائی کی ہے جو کہ کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف تھی، امریکا اور یورپ نے اس پر کافی تنقید کی ہے اور اس وجہ سے ترکی پر پابندیاں لگانے بھی جا رہاہے

Leave a reply