شام میں کرد علیحدگی پسندوں کو اب کن کے ہاتھوں سے ٹھکانے لگوایا جارہا

0
35

شام میں کرد علیحدگی پسندوں کو اب کن کے ہاتھوں سے ٹھکانے لگوایا جارہا

تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ تل ابیض شہر کے جنوب میں واقع قصبوں میں گھروں کو منہدم کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل شمالی شام میں سیکڑوں کرد شامی خاندان اُن علاقوں سے نقل مکانی کر گئے جہاں گذشتہ کئی ہفتوں کے دوران ترکی کے ہمنوا مسلح گروپ داخل ہو گئے تھے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترکی نواز گروپوں نے شمالی رقہ کے دیہی علاقے میں تل ابیض کے جنوب میں واقع دیہات میں گھروں کو گرانا شروع کر دیا۔ گرائے جانے والے گھروں میں مقامی طور پر آباد کرد شہریوں کے گھر بھی شامل ہیں جو ترکی کے فوجی آپریشن کے بعد یہاں سے کوچ کر کے جا چکے ہیں۔ ان کے علاوہ مقامی آبادی میں شامل سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ارکان کے گھر بھی مسمار کیے جانے کی کارروائیوں کا شکار ہوئے۔
واضح رہے کہ ترکی شمالی شام میں کرد علیحدگی پسندوں کے صفائے کے لیے کاروائی کی تھی ، جس کی وجہ سے اس پر یورپ ، امریکا ، اور خطے کے دیگر ممالک کیطرف سے اس کی مخالفت کی گئ اور ترکی نے مقاصد تمام تر مخالفت کے باوجود حاصل کر لیے تھے.

Leave a reply