شام میں روسی فوج نے پھر سے مظلوم شامیوں‌ پر قہر برسا دیا

شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے حامی ملک روس کی طرف سے ادلب ٹینشن فری زون کے رہائشی علاقوں پر فضائی حملوں میں 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

شامی مخالفین کے ائیر ٹاور کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے ادلب ٹینشن فری زون کی حدود میں واقع علاقوں مارزیتہ، عرینیبہ اور مارت حرما دیہاتوں پر فضائی حملے کئے۔

ادلب سول ڈیفنس حکام سے موصول معلومات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں مارزیتہ گاوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسد انتظامیہ نے بھی ادلب کی جنوب اور جنوب مشرقی تحصیل کفر عنبل اور بساکلا، حزرین اور مارت السِن دیہاتوں پر مارٹر ، توپ اور راکٹ جیسے زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے سے حملے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسدی فوج کی حمایت روسی فوج کر رہی ہے اور اس سے پہلے اپنے سیاسی مخالفین پربشار الاسد کی افواج روسی فضائیہ کی مدد سے کئی شہروں کو ملیا میٹ کر چکی ہے.

Shares: