شام میں ترکی کی کاروائی ، ہلاکتیں

0
39

شام میں ترکی کی کاروائی ،ہلاکتیں

شام میں عین العرب کے دیہی علاقے "کوبانی” میں ایک گاڑی پر ترکی کے فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم دو شہری ہلاک ہو گئے۔ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر مصطفی بالی نے یہ دعوی کیا ہے .

اس سے قبل ایس ڈی ایف نے تصدیق کی تھی کہ فائر بندی کے اعلان کے بعد سے ترکی کی فورسز اور اس کے زیر انتظام شامی گروپ 60 دیہات پر قبضہ کر چکے ہیں۔ ایس ڈی ایف کے سرکاری ترجمان کینو کبرئیل کرُد میڈیا کو بتا چکے ہیں کہ ترکی کی فورسز اور اس کے ہمنوا عناصر ابھی تک تل تمر شہر کے اطراف دیہات پر شدید حملے کر رہے ہیں اور انہوں نے کسی لمحے بھی فائر بندی کے سمجھوتے کی پاسداری نہیں کی۔
واضح رہے کہ ترکی شمالی شام میں کرد علیحدگی پسندوں کے صفائے کے لیے کاروائی کر رہا ہے، جس کی وجہ سے اس پر یورپ ، امریکا ، اور خطے کے دیگر ممالک کیطرف سے اس کی مخالفت کی گئ ہے.

Leave a reply