شام پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کئی جانیں لقمہ اجل بن گئیں
شام پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کئی جانیں لقمہ اجل بن گئیں
باغی ٹی وی : شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی جہازوں نے جمعے کی صبح شام میں کئی اہداف کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا جن میں کئی کو مار گرایا گیا، تاہم ان حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی ثنا کا فوج کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حماہ صوبے میں شامی فضائی دفاع کو اسرائیلی میزائلوں کا سامنا کرنا پڑا اور اس نے ان میں سے ’زیادہ تر کو روکا لیا۔‘
بعد میں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ’اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایک خاندان بشمول دو بچے اور ان کے والدین شہید ہوگئے۔‘۔
حالیہ سالوں میں اسرائیل شام میں سینکڑوں ائیر سٹرائک کر چکا ہے اور اس کا دعویٰ رہا ہے کہ وہ مشتبہ ایرانی فوجی تعیناتی یا حذب اللہ کے جنگجوؤں کو اسلحے کی فراہمی کے آپریشن کو ٹارگٹ کر رہا تھا۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فوج کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے شامی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صبح چار بجے اسرائیل نے لبنان کے شہر ٹرپولی سے مزائل داخے جس کا حدف حماہ صوبہ تھا۔
ذرائع نے کہا: ’ہماری فضائی دفاع نے دشمن کے میزائل کا سامنا کیا اور ان میں سے زیادہ تر کو مار گرایا۔‘