شام پر ترکی کی شدید گولہ باری

باغی ٹی وی : ترکی کے توپخانوں نے پیر کی صبح شمالی شام کے صوبۂ رقہ پر گولہ باری کی ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق ترکی کی فوج اور اسکے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے بین الاقوامی شاہراہ ایم 4 اور اسکے قرب و جوار میں بسے عین عیسیٰ قریے پر گولہ باری کی جس کے باعث بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ بعض میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

موصولہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ زخمیوں کو اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔ حملے کی شدت کے اور اس سے ہونے والے نقصان کے پیش نظر کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.
واضح‌رہے کہ اس سے قبل شام کے حلب کے شمالی علاقے میں کار بم دھماکے کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
روئیٹر کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا نے بم دھماکے کی اطلاع تودی لیکن ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔
واضح رہے کہ شمالی حلب کا علاقہ جہاں دھماکہ ہوا وہ ترکی کے کنٹرول میں ہے۔ ترکی نے شام کے صدر بشار اسد کے مخالف کچھ باغی گروپوں سے اتحاد کررکھا ہے۔

Shares: