شمالی وزیرستان میں پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر دریافت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخائر کو دریافت کرنے کی کوشیشیں قیام پاکستان کے بعد سے ہی شروع ہو گئی تھی۔اس بات کا اندازہ حکمرانوں کو اسی وقت ہی ہو گیا تھا کہ اگر تیل اور گیس کے شعبے میں خود کفیل ہو گے تو تب ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔
مزید یہ کہ پاکستان نے یہ جو نۓ ذخائر دریافت کیے اسکے نتیجے میں تیل و گیس کی مقامی پیداوارمیں اضافے سے درآمدات میں کمی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی مقامی طلب کی بھی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
اب شعبے تیل اور گیس کے حوالے سے ملک میں ایک اچھی خبر سامنے آ گئی ہے۔اس کی ساتھ ہی ایک اہم خبر کہ خیبر پختون خواہ میں ماری پٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہو گا۔
مزید یہ کہ ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامیے میں تیل اور گیس کی دریافت کی خوشخبری سناتے ہوۓ کہتے ہیں کہ یہ شمالی وزیرستان میں پہلی دریافت تیل اور گیس کی ہے مزید کہ نئی دریافت سے تیل اور گیس کی طلب پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اور اس کا یہ فائدہ ہو گا کہ ملک میں ہائڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔جبکہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہو گی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved