رسوائی پر رسوائی مگرہوش پھربھی نہ آئی؟مظفرآباد سے اہم خبرآئی

مظفر آباد :رسوائی پر رسوائی مگرہوش پھربھی نہ آئی؟مظفرآباد سے اہم خبرآئی،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج چیلنج کرنے کے بعد ن لیگ کو جھٹکے پرجھٹکا لگ رہا ہے ،

مظفرآباد سے ذرائع کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو گئی ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار پائے۔

دوبارہ گنتی کے بعد نتائج جاری کردئیے گئے ،نئے نتائج کے مطابق نسیمہ وانی کے 720 ہی ووٹ نکلے، تحریک انصاف کے جاوید بٹ کے 782 ووٹ نکلے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کی نسیمہ وانی نے نتائج کو چیلنج کیاتھا جس پر حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔دوبارہ گنتی میں بھی ووٹوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا

Comments are closed.