نئی دہلی :چین سے شرمناک شکست، سرنڈر مودی پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ ،اطلاعات کے مطابق لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے ریٹائرڈ فوجی افسران، سیاست دانوں اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
دوسری طرف اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی کی طرف سے آج نریندرمودی کو سرنڈرمودی کہنے کا معاملہ بھی باقاعدہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے اس وقت ٹویٹرپریہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق وضاحت کیلئے بیان جاری کیا تھا کہ چین گلوان وادی میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی بھارت کی کسی چوکی پر قبضہ ہوا۔
اس کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر مودی کے اس بیان کو حزب اختلاف کے سیاست دانوں، بھارتی فوج کے سابق اعلیٰ افسران اور عامشہریوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور #SurenderModi کا ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ چلایا گیا جو ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم چینی جارحیت کے خلاف اپنے علاقوں سے دست بردار ہوگئے۔ اگر زمین چینیوں تھی تو ہمارے فوجی کیوں مارے گئے؟ وہ کہاں مارے گئے۔







