شامی وزیر خارجہ 12 سال بعد سعودی عرب پہنچ گئے

0
39
Saudia

شامی وزیر خارجہ 12 سال بعد سعودی عرب پہنچ گئے

شامی وزیرخارجہ فیصل المقداد کی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر بدھ کوجدہ پہنچ گئے ہیں۔شام میں 2011ء میں خانہ جنگی کے بعد ان کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔جبکہ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انھیں اس دورےکی دعوت دی تھی۔سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامین ہوائی اڈے پر شامی وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد کا پُرتپاک استقبال کیا۔

وہ سعودی ہم منصب سے شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں پر بات چیت کریں گے تاکہ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہوسکے اور شام میں متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ وہ شام کی عرب لیگ میں واپسی سے متعلق امور پربات چیت کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بھی اطلاع دی ہے کہ وزیرخارجہ فیصل المقداد 2011 میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سعودی عرب کاپہلا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ان کے ہمراہ ایک وفد بھی جدہ پہنچا ہے۔ وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کریں گے۔

Leave a reply