پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے صرف 620 روپے کا چیک دینے پر شمعون عباسی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وہی : گزشتہ دنوں سرکاری ٹی وی چینل نے پرائیڈ آف پرفارمنس جیسا اعزاز اپنے نام کر نے والے سینئر اداکار راشد محمود کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر صرف 620 روپے کا چیک بھیجا تھا جس کے بعد راشد محمود نے سرکاری ٹی وی چینل پر مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

راشد محمود کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی چینل نے 620 روپے کا چیک بھیج کر اُن کی 40 سال کی خدمات کی تضحیک کی ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے راشد محمود کے فن کی تضحیک کرنے پر اداکار شمعون عباسی نے بھی برہمی کا اظہار کیا-

اداکار شمعون عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سینئیر راشد محمود اور اُس چیک کی تصویر شیئر کی جو سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے سینئر اداکار کو بھیجا گیا تھا۔


ٹوئٹر پر راشد محمود اور چیک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شمعون عباس نے لکھا کہ پی ٹی وی نیٹ ورک جیسے ادارے کی طرف سے مسٹر راشد محمود کو صرف 620 روپے کی ادائیگی کرنا میری سمجھ سے باہر ہے۔

شمعون عباسی نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ آخر اس ملک میں پرائڈ آف پرفارمنس اداکار کو اُس کے کام کی ادائیگی کرنے کا کیا معیار ہے؟

اداکار نے سوال کیا کہ کیا راشد محمود نے کئی دہائیوں تک شوبز انڈسٹری کے لیے اپنی خدمات سرانجام نہیں دی ہیں؟

سینئیر اداکار راشد محمود کاشمیری کا پی ٹی وی پر کام نہ کرنے کا اعلان

Shares: