مزید دیکھیں

مقبول

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی...

مصطفیٰ قتل کیس، ارمغان کا سہولت کار کون ہے؟ پولیس افسر کا انکشاف

قابل اعتماد حلقوں میں مصطفیٰ قتل کیس سے منسلک...

سوتیلے باپ نے 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی

اٹک میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر رقم...

شمعون عباسی نے شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

اداکار شمعون عباسی جو کہ شادی کے حوالے سے سکینڈلز کی زد میں ہی رہے ہیں ان کی کوئی بھی شادی کامیابی کے ساتھ ہمکنار نہ ہو سکی . تاہم شمعون عباسی اور شیری شاہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے. قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے. قیاس آرائیوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چار برسوں سے جاری تھا. لیکن شمعون عباسی نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے. اور اپنی اور شیری شاہ کی شادی کا اعلان کر دیا ہے. گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنی اور شیری کی تصویر شئیر کرتے

ہوئے لکھا کہ ہم نے شادی کر لی ہے.گزشتہ چار سال سے ہم ایک خوبصورت رشتے میں بندھے ہوئے ہیں. شیری نے میری زندگی کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے. میں نے شیری شاہ سے شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ، میں اب ایک پر سکون زندگی گزار رہا ہوں، اس خاتون میں بہت زیادہ پازیٹویٹی ہے اس پازیٹیویٹی نے مجھے بھی بہت زیادہ پر سکون کر دیا ہے اور پازیٹیو بنا دیا ہے. جب انسان کو گھر کا سکون ہو تو وہ کوئی بھی کام بہتر انداز میں‌کر سکتا ہے. میںسوشل میڈیا پر تشہیر کا عادی نہیں ہوں لیکن اب مناسب سمجھا تو اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے.