شمعون عباسی نے خلیل الرحمان قمر کی فلم کس کردار کی وجہ سے رد کی؟

اداکارشمعون عباسی جو من موجی اداکار ہیں دل کرے تو کام کر لیتے ہیں نہ دل کرے تو مہینوں ایسے ہی بیٹھے رہتے ہیں. شمعون عباسی زیادہ شوبز پارٹیوں میں‌نظر نہیں‌آتے نہ ہی وہ اب زیادہ سوشل ہیں‌یہاں‌تک کہ ڈراموں‌میں بھی کم ہی نظر آرہے ہیں. انہو‌ں‌نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں‌بتایا کہ کیوں‌انہیں‌خلیل الرحمان قمر کی فلم چھوڑنا پڑی. انہوں‌نے کہا کہ مجھے جو اس فلم میں‌کردار دیا جا رہا تھا وہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کا تھا جسے میں‌کسی صورت نہیں‌کرنا چاہتا تھا اس لئے میں‌نے معذرت کر لی. یاد رہے کہ شمعون عباسی نہ صرف اداکار ہیں بلکہ ڈائریکٹر بھی ہیں انہوں‌نے درج کے نام سے ایک فلم بنائی جو بعض وجوہات کی بنا پر

ریلیز کے حوالے سے تاخیر کا شکار رہی. شمعون عباسی آج کل ڈرامہ سیریل بختاور کی شوٹنگ میں‌ مصروف ہیں.شمعون کافی عرصے کے بعد کسی ڈرامے میں‌نظر آرہے ہیں. شمعون عباسی کے ساتھ اس ڈرامے میں‌ اداکار قیصر نظامانی بھی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ شمعون عباسی کی فلم درج کو گندھارا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 کے لئے سلیکٹ کر لیا گیا ہے اس پر اداکار کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ شمعون عباسی ایک بہترین اداکار ہیں انہوں‌ نے زیادہ تر سنجیدہ کردار کئے ہیں‌ کامیڈی بھی کئے ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں‌نمک کے برابر ہے.

Comments are closed.