شمعون عباسی نے عورت کو کم تر دکھانے پر خلیل الرحمن قمر کو کھری کھری سنادیں
معروف ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے ڈرامہ نویس و شاعر خلیل الرحمٰن قمر کو عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے پر کھری کھری سنا دیں
سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر شمعون عباسی نے اپنے ایک پیغام میں خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خلیل صاحب آپ کا ڈرامہ ویسے بھی چل جاتا ، خواتین کو اتنا نیچا دکھانے کی ضرورت نہیں تھی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھاڑ میں جائیں ایسے لوگ جو اپنا منجن بیچنے کی کوشش میں خواتین کو نیچا دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتے
اس سے قبل علی گل پیر، عثمان خالد بٹ، ارمینہ خان اور عفت عمر جیسے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے پر اپنا ردعمل دیا تھا
جبکہ لاہور کی سول کورٹ میں ایک خاتون نے ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے