شمعون عباسی اور جویریا عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی اداکاری ور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں ، اور دونوں جگہ کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ہے ، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب کوئی لڑکی یا لڑکا کسی ایسے گھر کا ہو جہاں سب گلوکار ہوںیا اداکار ہوں تو ایسے میں اس لڑکی یا لڑکے پر پریشر بڑھ جاتا ہے، کیونکہ لوگ توقع کررہے ہوتے ہیں کہ اگر اس کی فیملی نام والی ہے باصلاحیت ہے تو یقینا یہ بھی ایسی ہو گی یا ہوگا. عنزیلہ نےکہا کہ جب اپنی ہی فیملی کا فیملی ممبرز کا مقابلہ آپ کے ساتھ آپ کی
صلاحیتں دیکھے بغیر کیا جائے تو یقینا یہ زیادتی ہوتی ہے. بعض اوقات اس قسم کے پریشر میں ہم اپنا سو فیصد نہیں دے پاتے. پھر مجھے بہت بار یہ سننے کو ملا ہے کہ ٹھیک ہے تم اچھی اداکارہ ہو لیکن تمہاری ماں جویریا عباسی بہت اچھی اداکار ہیں بھئی ٹھیک ہے وہ اچھی اداکارہ ہیں لیکن آپ موازنہ تو نہ کریں انہوں نے بہت کام کیا ہے میں نے ابھی کرنا ہے خود کو منوانا ہے. انہوںنے کہا کہ میری فیملی میں جتنے لوگ بھی کام کررہے ہیں وہ سب اس شعبے میں اپنی اپنی جگہ کامیاب ہیں.