شناختی کارڈ کے مسائل سے متعلق ای کچہری کا انعقاد

0
49

چیئرمین نادرا کی ای-کچہری بذریعہ ٹیلی فون اور فیس بک لائیو نادرا ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔

وزیر اعظم پاکستان کے ہدایات کے روشنی میں آج بروز منگل 4 مئی چیئرمین نادرا بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف خان نے نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے براہ راست بذریعہ ٹیلی فون عوام الناس کے شناختی کارڈ کے مسائل سے متعلق ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سوشل میڈیا بلخصوص فیس بک پر موصول ہونے والی شکایات کا بذریعہ فیس بک لائیو مخاطب ہوئے اور شکایات کا ازالہ کیا۔

ای-کچہری کے دوراں اندرونِ ملک و بیرون ملک سےسائلین کی کثیر تعداد نے شکایات کیں اور انہوں نے شناختی کارڈ اور نادرا دفاتر سے متعلق اپنی شکایات و گذارشات بھی چیئرمین نادرا برگیڈئیر(ر) خالد لطیف خان کے سامنے رکھیں۔

چیئرمین نادرا نے تمام سائلین کے مسائل کو بذات خود سنا اور فوراً شکایت کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ عوام نے شکایات کی فوری اور بلاتاخیر شنوائی ہونے پر چیئرمین نادرا کی کوششوں اور خدمات کو بھرپور سراہا۔

Leave a reply