شاندانہ گلزاردوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قرار

0
44

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو دوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور دوسری خاتون کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

گورنر سندھ کی پورے کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

شاندانہ گلزار کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر عاطف رحیم برکی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے شاندانہ گلزار کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو مخصوص نشست پر دوبارہ حلف اٹھانے کی اجازت دے دی اور شاندانہ گلزار کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کا نوٹیفائی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مخصوص نشست سے استعفی دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے ان کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔ شاندانہ گلزار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا-

عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار 2018 کے عام انتخابات میں کے پی سے خواتین کی مخصوص نشست پرایم این اے منتخب ہوئی تھیں شاندانہ گلزار نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے کے بعد ٹی وی شو میں عسکری رہنماؤں پرکڑی تنقید کی تھی، جس پر ان کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے وومن تھانے میں ضابطہ فوجداری کے تحت مجسٹریٹ عبدالہادی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Leave a reply