تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی ہیں، شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے،ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے، شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے
واضح رہے کہ شاندانہ گلزار نے مبینہ طور پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پرآڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا، شاندانہ گلزار نے مبینہ آڈیو لیک میں تحریک انصاف مقتول کارکن ظل شاہ کا ذکر کیا تھا،
شاندانہ گلزار میں آپ کو بھاگنے نہیں دوں گی،عظمیٰ بخاری
پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عورت کارڈ نہیں چلے گا، میرٹ پر بات ہوگی شاندانہ گلزار میں آپ کو بھاگنے نہیں دوں گی،ظل شاہ سارا دن زمان پارک کے باہر بیٹھا رہتا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہو جائے، شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر الزام لگایا ہے کہ مریم نواز کی کوئی آڈیو ہے،شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی گئی ہے، جو کچھ آپ نے کہا اس کو ثابت کرنا پڑے گا، امید ہے شاندانہ گلزار انکوائری میں پیش ہونگی،اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے،پاکستان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پی ٹی آئی ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے،اب عورت کارڈ نہیں چلے گا، میرٹ پر بات ہوگی