شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت سیکیورٹی اجلاس کا پاکستان میں کامیاب انعقاد
شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت سیکیورٹی اجلاس کا پاکستان میں کامیاب انعقاد
باغی ٹی وی :راولپنڈی.آئی ایس پی آر. سیکیورٹی تعاون منصوبہ 2020 ‘اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا جس کے تحت (SCO) کے 7 مستقل ممبروں اور 1 مبصر ریاست (بیلاروس) سمیت آٹھ ممالک کے مندوبین نے پاکستان کا دورہ کیا۔ بطور میزبان پاکستان کے علاوہ شریک ممالک میں چین ، روس، قازقستان ، کرغزستان ، تاجکستان ، ازبکستان اور بھارت شامل تھے جبکہ بیلاروس نے مبصر ریاست کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کی۔
فورم میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک اور علاقائی سلامتی کے مابین تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے مشترکہ تربیت اور فوجی مشقوں سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر معلومات اور رائے کا تبادلہ بھی کیا۔
شرکاء نے 9 واں ای ڈبلیو جی اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر پاکستان کی تعریف کی اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔