شانگلہ حملہ،سہولتکار و دہشتگرد گرفتار،گاڑی کہاں سے آئی تھی؟ اہم انکشاف

0
141
bisham

سیکورٹی اداروں کو ملی بڑّی کامیابی،خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 10 سے زائد دہشتگرد اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کا نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے، چینی باشندوں‌پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے،جس دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا وہ افغان شہری تھا،حملہ آور کو افغانستان سےلانے والا کمانڈر بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار کئے گئےچار ملزمان میں دہشت گردوں کے سہولت کار بھی شامل ہیں، حملے میں استعمال ہونے والی بارود سے بھری گاڑی ہمسایہ ملک افغانستان میں تیار کی گئی تھی

چینی باشندوں پر حملے میں استعمال ہونے ولی بارود سے بھری گاڑی چمن کے راستے ڈی آئی خان درہ زندہ پہنچائی گئی تھی، گاڑی درہ زندہ سے چکدرہ پہنچانے والے ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ روپے کرایہ دیا گیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملہ آور کے موبائل سم کی مدد سے اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں، موبائل سم جس شخص کے نام سے رجسٹرڈ تھی اس نے دوسرے شخص کو اور پھر دوسرے نے خودکش حملہ آور کو دی تھی،

تفتیشی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی شانگلہ کے قریب پیٹرول پمپ پر 10 دن کھڑی رہی، گاڑی 10 دن تک 500 روپے فی دن کرائے پر پارک کی گئی تھی، خودکش حملے کے روز گاڑی کو دھماکے والی جگہ پہنچایا گیا، گاڑی کو چمن سے چکدرہ پہنچانے والے ایک سہولت کار کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیاحملے کے ماسٹر مائنڈ حضرت بلال داسو ڈیم حملے میں بھی ملوث اور مطلوب ہے، خودکش حملہ آور کے 2 ساتھی بھی گرفتار ہوئے ہیں، حضرت بلال کی گرفتاری جلد متوقع ہے، گاڑی کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے اسمگلر کے ذریعے چکدرہ پہنچایا گیا، اسمگلر ہفتے میں 20 سے 30 گاڑیاں چمن سے چکدرہ لے کر آتے ہیں

بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شانگلہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگرد ی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر یکسو ہے

حال ہی میں بشام کے علاقے میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پانچ چینی انجینئرز ہلاک ہو گئے جس کے بعد ملک دشمن عناصر نے اس حساس موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام میں حسب روایت مایوسی پھیلانا شروع کر دی اور سوشل میڈیا پر دعوے شروع کر دئیے کہ ڈیم پر چین کی جانب سے کام بند کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف چینی حکام کا کہنا ہے ڈیموں کے منصوبوں سے پاکستانی مزدوروں کو برطرف کرنے کی خبریں درست نہیں ،بشام خودکش حملے میں پانچ چینی انجینئرز کی المناک ہلاکت کے باوجود چین نے تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے، 26 مارچ کو جاری سرکلر میں کمپنی نے کہا تھا کہ عارضی کام بندش کے باوجود ملازمین کو ان کے جائز قانونی حقوق ملیں گے، کمپنی نے ملازمین کو نکالنے کی خبریں مسترد کی تھیں ،چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں پاکستان کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کی ترقی کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے

Leave a reply