پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر شانگلہ میں فائرنگ کی گئی۔
باغی ٹی وی: وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام پر مارتونگ کےمقام پر نامعلوم افراد نے میرے قافلے پر فائرنگ کی، گارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئےامیر مقام پر حملہ مارتونگ میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جاتے ہوئے کیا گیا، 2014 میں بھی اسی مقام پر حملے کی کوشش کی گئی تھی، پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا آر پی او ملاکنڈ ناصرمحمود ستی کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امیر مقام دورہ مکمل کرکے چلے گئے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے-
تربت میں خاتون خودکش حملہ آور کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید،2 زخمی
کراچی: اسپتال میں مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرے ہوئے کہا ہے کہ وہ امیر مقام پر دہشت گردوں کےحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے امیر مقام محفوظ رہے شہباز شریف نے امیر مقام سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے جذبے، بہادری اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ دو سال قبل اگست 2020 میں مالم جبہ میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام کی قیام گاہ میں اچانک آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے کے وقت بنگلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی سمیت کئی مہمان بھی موجود تھے امیر مقام کے بنگلے میں آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب لگی تھی۔