![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/10/WhatsApp-Image-2020-02-27-at-5.58.12-PM.jpeg)
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر 8 سالہ ملازم بچے کی آنکھوں دیکھی دُکھ بھری کہانی صارفین کے ساتھ شئیر کی-
باغی ٹی وی : شنیرا اکرم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور معاشرے کے مسائل پر آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں اور اکثر و بیشتر والدین اور بچوں کے لئے معنی خیز پیغامات بھی جاری کرتی ہیں علاوہ ازیں پاکستان اور نو جوان نسل کے مسائل سے متعلق اکثر ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں۔
تاہم اب بھی شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں 8 سالہ ملازم بچے کی آنکھوں دیکھی کہانی ٹوئٹر صارفین کے ساتھ شیئر کی ہے۔
شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ آج صبح ایک گھر کے سامنے سے گزرنا ہوا جہاں انہوں نے ایک چھوٹے سے تقریباً 8 سالہ بچے کو گھر کا مرکزی دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا، گھر کے اندر سے ایک کار باہر آرہی تھی جس میں دروازہ کھولنے والے بچے کا ہم عمر بچہ اسکول یونیفارم پہنے بیٹھا تھا اور اسکول جا رہا تھا۔
Walking past a house in defence this morning.A little boy about 8yo opened the gates for a car leaving for school with a kid the same age.The child in the car waved to the little house boy as they drove away. In better times, both children would have been left for school together
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 14, 2020
شنیرا اکرم نے مزید بتایا کہ گاڑی میں بیٹھے بچے نے دروازہ کھولنے والے چھوٹے بچے کو ہاتھ ہلایا اور اسکول کی جانب روانہ ہو گیا، بہتر ہوتا کہ دونوں بچوں کو ایک ساتھ اسکول چھوڑ دیا جاتا۔
اس سے قبل شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر والدین کے لیے اُن کے بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق ایک اہم پیغام جاری کیا تھا کہ زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے اگر اسکولوں میں بچوں کو ابتداء میں ہی فوڈ سائنس، ہیومن ڈیولپمنٹ، غذائیت اور کھیلوں سے متعلق آگاہی تعلیم دی جائے تو ہم پُرجوش انداز میں ذیابطیس جیسی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
شنیرا اکرم کا بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق اہم پیغام