شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں سامنے آ گئیں

0
123

معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی سماجی کارکن شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں سامنے آ گئیں-

باغی ٹی وی : حال ہی میں سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرتے وقت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نکال دیا گیا تھا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر یہ معاملہ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ملے جلے ردعمل بھی سامنے آئے۔

متعدد صارفین کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لڑکا لڑکی کو نکالنے کو سراہا جا رہا ہے جب کہ چند صارفین کی جانب سے اس کی مذمت بھی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے سماجی کارکن شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اپنے پیغام میں شنیرا نے لکھا کہ ہم نے حال ہی میں خواتین کا عالمی دن منایا ہے اور اب ہم ایک ایسی نامور یونیورسٹی کا ساتھ دے رہے ہیں جہاں ایک نوجوان لڑکی کو پُراعتماد اور بااختیار ہونے پر بےدخل کیا جارہا ہے۔

محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے شنیرا اکرم


وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لڑکی کی غلطی صرف یہ ہے کہ اُس نے سب کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لڑکے کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

شنیرا اکرم نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ہم یہاں کس قسم کی مثال قائم کر رہے ہیں؟-

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ Can’tExpelLove کا یعنی آپ محبت کو بے دخل نہیں کر سکتے کا بھی استعمال کیا-


شنیرا اکرم کے اس ٹویٹ پر ایک عثمان جلیل بھٹی نامی صارف نے لکھا کہ میڈم پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہ آئین اسلامی ہےآئین کی تجویز یہ بھی کہتی ہے کہ مسلمان قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق انفرادی اور اجتماعی شعبوں میں اپنی زندگی گزار سکیں گے۔

صارف نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ، آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار اور اظہار رائے کو معاشرے کے شائستہ اور اخلاقیات کے مفاد میں قانون کی طرف سے عائد پابندیوں کے تابع بنایا گیا ہے کوئی بھی غیر قانونی اور غیر منطقی بات کہنے سے پہلے براہ کرم زمین کے کچھ قانون پڑھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی شنیرا اکرم نے ایک معنی خیش پیغام دیا تھا کہ محبت ہمارے دلوں میں ہے، جوان ہونے کے بارے میں محبت ایک بہترین جز ہے۔

اُنہوں نے لکھا تھا کہ محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا دیتا ہے آپ محبت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ سیکھتے ہیں جو آپ کسی ادارے میں سیکھ سکتے ہیں۔

محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے شنیرا اکرم

یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈٰیو وائرل

Leave a reply