شنیرا اکرم کا بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق اہم پیغام

0
31

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے۔

باغی ٹی وی : شنیرا اکرم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سماجی سرگرمیوں اور ملکی حالات پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں تاہم اب سماجی کارکن شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر والدین کے لیے اُن کے بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔


اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے۔

شنیرا اکرم نے ں لکھا کہ اگر اسکولوں میں بچوں کو ابتداء میں ہی فوڈ سائنس، ہیومن ڈیولپمنٹ، غذائیت اور کھیلوں سے متعلق آگاہی تعلیم دی جائے تو ہم پُرجوش انداز میں ذیابطیس جیسی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ کے اس معلوماتی پیغام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین شنیرا کے ٹوئٹ پر مثبت رائے کا اظہار کر رہے ہیں-


https://twitter.com/SajidShahid12/status/1292465609389813760?s=20


https://twitter.com/amiin_khan/status/1292503317738921984?s=20

Leave a reply