شائقین کرکٹ کے لئے شاندار انتظامات، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا کس خواہش کا اظہار؟

0
38

شائقین کرکٹ کے لئے شاندار انتظامات، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا کس خواہش کا اظہار؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کیلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں۔ زندہ دلان لاہور آج پر امن اور بہترین ماحول میں کرکٹ سے محظوظ ہوں گے۔ امید ہے آج پاکستانی کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ قومی کھلاڑیوں کومحنت اورجذبے سے کھیل کر جیت اپنے نام کرنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں دکھانا ہوں گی۔ ہماری دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

12 برس بعد ہوں گی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان میں مدمقابل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20آج کھیلا جائے گا،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 12 سال بعد پاکستان میں میچ کھیلے گی،دونوں ممالک کے درمیان 3ٹی20 میچوں کی سیریز ہو گی،دوسرا ٹی 20میچ 25 اورتیسرا27 جنوری کو کھیلا جائے گا،

دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 10 ٹی 20میچز کھیلے گئے،8ٹی20میچز پاکستان اور 2بنگلہ دیش نے اپنے نام کیے.

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹی 20سیریز کے پہلے میچ کیلئے آج قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں ،میچ دوپہر 2بجے شروع ہوگا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. میچ دیکھنے کے لئے لاہوری پرجوش ہیں.

Leave a reply