بدنام ذمانہ بیڈن روڈ کی سونیا بی بی کے گھر ریڈ کے لئے پولیس گلی میں پہنچی تو عاصمہ بی بی جو کہ ایک پولیس انسپکٹر کی بیوی ہے اپنی بہن کو بچانے کے لئے پولیس کے آگے آ گئی اور پولیس کو ہراساں کیابعد ازاں ایس ایچ او کو بلیک میل کرنے کی نیت سے چند خواتین لے کر سی سی پی او آفس کے باہر پہنچ گئی، جرائم پیشہ افراد پرانے حیلے بہانوں کے ذریعے پولیس کو بلیک میل نہیں کر سکتے، سونیا بی بی کی گرفتاری کے لئے گئی سابق ایس ایچ او ظہیر الدین بابر کی تعیناتی کے دوران بھی عاصمہ بی بی نے ایسا ہی ڈرامہ لگایا تھا

کچھ دیر قبل سی سی پی او آفس تھانہ سول لائن کے علاقہ میں چند جرائم پیشہ خواتین کے حق میں عاصمہ نامی خاتون نے ایک مظاہرہ کیا کہ ایس ایچ او قلعہ مردہ بعد جس کی بنیادی وجہ سامنے آئی کہ بیڈن روڈ کے علاقہ کی مشہور شراب فروش ریکارڈ یافتہ خاتون سونیا بی بی کی گرفتاری کے لئے ٹیم ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ کی نگرانی میں واقع اڈے کے قریب گلی میں پہنچی تو سونیا کی بہن عاصمہ جو کہ ایک پولیس افسر کی بیوی ہے بیچ میں آگئی

پولیس کو مطلوبہ جگہ سے شراب برآمد نہ کرنے دی اور بعد ازاں سی سی پی او آفس کے باہر ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ کو بلیک میل کرنے کی نیت سے نعرہ بازی کر دی ماضی میں بھی ایسا کئی بار دیکھا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے ایسے حیلے بہانوں سے افسران کو بلیک میل کرتے رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا کی طاقت نے ان کے یہ عزائم برباد کر دیئے ہیں سابق ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ ظہیر الدین بابر بھی اس خاتون کے مظاہرے کی زینت بن چکے ہیں انہوں نے بھی اس کے اڈے پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی تھی اور یہ سب ڈرامہ بھگتا
رپورٹ ارسلان تیموری

Shares: