مشی خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے اس میں انہوں نے افغانیوںکو دیا ہے ایک خاص قسم کا پیغام . مشی خان نے وڈیو کے شروع میں دی مبارکباد سب پاکستانیوںکو میچ جیتنے کی. اس کے بعد انہوں نے افغانیوں سے بات کی ان کو پیغام دیا . انہوںنے کہا کہ کل جو کچھ آپ لوگوںنے میچ ہارنے کے بعد سٹیڈیم میں کیا، وہ دیکھ کر افسوس ہوا. کاش آپ لوگ تہذیب تمیز بھی سیکھ لیتے اتنا عرصہ پاکستان میں رہے. ہم نے آپ کو بہن بھائیوںکی طرح ٹریٹ کیا. آپ کا ہر طرحسے خیال رکھا. اور ایک میچ ہارنے پر آپ لوگوںنے سٹیڈیم میںتوڑ پھوڑ
کی ، کرسیاں اٹھا اٹھا کر ماریں، اتنی نفرت ہو گئی ہے آپ کو ہم سے ؟ سچ میں یہ سب دیکھ کر مجھے تو ایک دھچکا لگا اور افسوس ہوا کہ آپ وہ لوگ ہو جن کے ساتھ ہم نے اتنا پیار محبت کیا اتنی خاطر تواضع کی. آپ لوگوںکا جنگلیوں والا سلوک دیکھ کر پریشانی ہوئی ہے. مشی خان نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ لوگ کرکٹ کی دنیا میں آ ہی گئے ہیں تو تھوڑی تمیز ہی سیکھ لیں اور سمجھ لیں کہ کرکٹ میںہار جیت تو ہوتی رہتی ہے اس طرح نہیں کرنا چاہیے جو کل آپ لوگوں نے کیا ، آپ لوگوںنے تو کل پتھر کے زمانے کے لوگوں کا روپ دکھایا. شرم آنی چاہیے آپ سب کو. مشی خان کی ویہ وڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے اور ان کی اس میں کہی ہوئی باتوں کو سراہا جا رہا ہے.