اک گانے کے بول ہیں

ملاؤ نا یوں نگاہ ہم سے
ہو نا جائے کوئی گناہ ہم

مطلب یہ تو مان لیا گیا ان بے حیائی کو عام کرنے والوں نے کہ نگاہ ملے گی تو گناہ ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں، اور یہی نگاہ ملانے اور بے حیائی اور عزتوں کا جنازہ کیلئے بے پناہ محنت کی گئی اور اب بھی جاری ہے، موویز، گانوں، لباس کے چناؤ، بے پردہ ہو کر نکلنا، مردوں کے بے حیا ہوجانے کی صورت، اور ہر اک حربہ استعمال کیا جا رہا ہے کہ نوجوان نسل کو بے حیا کر کے دین اسلام سے دور کر دیا جائے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب حیا ختم ہوجائے تو پھر انسان جو مرضی کرتا پھرے،
اک اور اہم بات ان گانوں کے اشعار پر غور کرنا جو حقیقت سے بالکل دور اور افسانوی شاعری پر مبنی ہونگے، جس کا اصل زندگی سے کوئی واسطہ نہیں، بلکہ یہ جتنے محرم رشتے ہونگے ان سے متنفر اور باغی کرنے، خاندانی نظام کو توڑنے پر مبنی، اور خیالی دنیا میں جانے کا ساماں کرنے پر مشتمل ہونگے، اور ایسا انسان غیر ذمہ دار، رشتوں کی اہمیت کو پس پشت ڈالنے والا ہوگا، اپنے خیر خواہوں کو اپنا دشمن سمجھنے والا ہوگا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل کا شکار ہوگا۔

اب رستے کا انتخاب کرنا اس شخص پر ہے جو یہ تحریر پڑھ کر ان الفاظوں کی گہرائی کو سمجھ رہا ہے۔
کہ وہ کس رستے کا انتخاب کرتا ہے۔

Shares: