جیل میں بھی رہ کر شریف خاندان کی مشکلات میں کمی نہ آئی، شہری نے شریف خاندان کے خلاف عدالت میں درخواست میں مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کی رمضان شوگرمل کےخلاف لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست کاشت کار ساجد نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ رمضان شوگر مل کو 6 ماہ پہلے لاکھوں روپے مالیت کا گنا فراہم کیا تھا لیکن رمضان شوگر مل نے رقم کی ادائیگی نہیں کی، ہربار رقم کا مطالبہ کرنے پر ٹال مٹول سے کام لیا گیا،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ رمضان شوگر مل سے رقم کی ادائیگی کرانے کا حکم دیا جائے .

نیب نے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے حمزہ شہباز کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا تھا جہاں نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں.

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

Shares: