ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

0
67

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو مفت خوری کی عادت پڑگئی ہے. منی لانڈرنگ ، کک بیکس اور دیگر کرپشن کے دستاویزی ثبوت دکھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک لوٹنے والوں کے احتساب کی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔

اے پی سی حکومت پر دباو ڈالنے کے لئے ہے، مراد سعید

سوات آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی،چیک پوسٹ پر حملہ کا حکم رکن اسمبلی نے دیا، مراد سعید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی گاڑی رائیونڈ سے برآمد کی گئی ،نوازشریف جیل گئے تووزیراعظم کی گاڑی ان کی صاحبزادی استعمال کرتی رہی،

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایسا اعلان کیا کہ ہر پاکستانی جان کر خوش ہو جائے

مراد سعید نے مزید کہا کہ احسن اقبال کی وجہ سے پاکستان کو 50 ارب کا نقصان پہنچا،احسن اقبال کےبھائی کو پنجاب ہارٹی کلچرٹاسک فورس کا چیئرمین لگا دیا گیا،احسن اقبال کے بھائی کوکانٹریکٹس کے پیسےجعلی اکاؤنٹس کے ذریعے دیے گئے.

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 2008 میں مصطفیٰ کمال کوچیف منسٹر ٹاسک فورس کاچیئرمین تعینات کیا
اس کے بعد مصطفیٰ کمال کو ٹھیکے دیے گئے،احسن اقبال نے معاہدے کی ذمے داری جیل میں قید نوازشریف پر عائد کردی ہے،کبھی رکارڈ غائب ہوجاتا اور کبھی جل جاتا تھا .

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔حکومت نے ویڈیو کی مکمل تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply