شریف خاندان میں سب اشتہاری ، عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنا چاہئے، فواد چودھری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا فیصلہ نہیں دیکھا جہاں سزا یافتہ مجرم کو ایسے باہر بھیجا جاسکے۔ حکومت اور کابینہ کو سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرنا چاہئے۔ نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلہ آ چکا ہے۔ 17 سالہ پریکٹس میں ایسے فیصلے کی نظیر نہیں دیکھی، ایسا فیصلہ نہیں دیکھا جہاں سزا یافتہ مجرم کو ایسے باہر بھیجا جا سکے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں نواز خاندان کی مثالیں موجود ہیں۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہو چکے مگر واپس نہیں آئے، ڈار ابھی بھی ملک کے سینیٹر ہیں اور تاحال حلف نہیں اٹھایا۔نواز شریف اور انکے بچوں کی جائیدادیں پاکستان میں نہیں، انہیں وطن واپس لانے کے لئے انفورس کیسے کر سکیں گے؟، عدالت کے فیصلے پر تبصرہ مناسب نہیں قانون پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی
نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا
شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت
فواد چودھری نے مزید کہا کہ دیکھنا ہو گا اب مزید کتنے قیدی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، حکومت اور کابینہ کو سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرنا چاہئے، فیصلہ برقرار رہا تو نظام انصاف کو دھچکا پہنچے گا، ہمیں سپریم کورٹ سے حتمی رائے لینی چاہئے
شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟
لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کی صحت پر ہرمرحلے پر آسانی فراہم کی،حکومت نوازشریف کی صحت کا معاملہ کابینہ میں لے کر گئی، افسوس اس بات کا ہے کہ شورٹی بانڈ پر واویلا کیاگیا، وزیراعظم کی کاوشوں سے ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، معاشی ٹیم کی محنت اور لگن سے معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کردیا گیا ہے، نواز شریف کے حوالے سے جو فیصلہ آیا ہے اس میں بھی عدالت نے شورٹی مانگی ہے جو بہت زیادہ آئینی اور قانونی انڈر ٹیکنگ ہے،شریف خاندان نے حکومت کے جذبہ خیر سگالی کی تعریف کی بجائے الزام تراشی شروع کردی، نوازشریف کا انسانی اور قانونی مسئلہ ہے سیاسی نہ بنایا جائے، شریف خاندان نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے،ماضی میں بھی شریف خاندان اپنے کئے گئے معاہدوں کو جھٹلاتا رہا ہے۔xr