شریف خاندان کا واحد مرد ہوں……….شہباز شریف کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف نے حاضری کے بعد جانے کی تحریری درخواست دائر کی جس میں کہا کہ بون میرو پلیٹ لٹس بنا نہیں رہا اوربیماریوں سے بچانے والااندرونی نظام کمزورہوچکا ہے،سروسز اسپتال کے ڈاکٹر ابھی تک نوازشریف کی بیماری کی تشخیص نہیں کرسکے،نوازشریف کی موجودہ بیماری سے ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں،غیرملکی ماہرڈاکٹرزکی سفارشات کے باوجود نوازشریف کوبیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دی گئی،

نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

شہبازشریف نےدرخواست میں نوازشریف کی جیل جانےسے قبل اوربعد کی میڈیکل ہسٹری بھی منسلک کی ، شہباز شریف نے کہا کہ عدالتوں میں چکر لگانے والا اور کوئی نہیں پاکستان میں شریف خاندان کا واحد مرد ہوں جو قید نہیں ہوں،

وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

عدالت نے شہباز شریف کو حاضری لگا کر جانے کا حکم دے دیا، جس پر شہباز شریف احتساب عدالت سے روانہ ہو گئے.

شہباز شریف کی کمر میں درد تھی اس لئے وہ گزشتہ کئی سماعتوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے تا ہم آج وہ احتساب عدالت میں پہنچے

شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ..کیس میں شہبازشریف فوادحسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں،

Shares: