شریف خاندان عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا،مولانا کی سیاست ختم ہوگئی: عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم ہوگئی ہے اور وہ صرف اپنی خفت مٹا رہے ہیں۔عمران خان نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم

ذرائع کے مطابق ترجمانوں نے وزیراعظم سے پارٹی فنڈنگ کیس کے حوالے سے دریافت کیا تو انہوں ںے نہایت پراعتماد لہجے میں کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ نہیں ہے لہذا مطمئن رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں اثاثوں کی تفصیلات بتا چکا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈز کے آڈٹ ہوچکے ہیں لہذا فکر نہ کریں۔

عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

اجلاس میں وزیراعظم نے اجلاس کے دوران کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں جس فلیٹ پر قیام کیا اس کی ملکیت تک ثابت نہ کر سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن بیٹوں نے استقبال کیا وہ پاکستان میں اشتہاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ساتھ گیا اس کے بیٹے اور داماد اشتہاری ہیں۔عمران خان نے مزید کہاکہ بہت جلد شریف برادران کے بہت سے مزید سکینڈل آئیں گے جس سے ان کی سیاست ہمیشہ کےلیے ختم ہوجائے گی

خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

Comments are closed.