سیاسی پناہ کے نام پر لندن میں‌بیٹھ کرپاکستان اورپاکستانی اداروں کے خلاف سازشیں ، شریف فمیلی اورڈارپاکستان کیوں نہیں آتے ،عثمان ڈار

اسلام آباد:سیاسی پناہ کے نام پر لندن میں‌بیٹھ کرپاکستان اورپاکستانی اداروں کے خلاف سازشیں ، شریف فمیلی اورڈارپاکستان کیوں نہیں آتے ،عثمان ڈار،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ شریف خاندان،اسحاق ڈار سے زیادہ پناہ گاہ کا کسی کو اندازہ نہیں، شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتوں سے انہیں ریلیف مل رہا ہے آکر سامناکریں، یوکے میں بے روزگاری الاؤنس دیا جاتا ہے، تو کیا روزگار نہیں دیا جاسکتا، اپوزیشن کو تکلیف ہےعمران خان غریبوں کے لیے کیوں سوچ رہا ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ روپےکی قدرگرنے کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، مفتاح اسماعیل کہہ چکے ہیں روپے کی قدرمصنوعی رکھی گئی، اسحاق ڈار نے روپے کی قدر گرنے نہیں دی اس لیے نقصان ہوا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ 7 ارب روپے یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی کی مد میں دیا گیا ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں، حکومتی اقدامات کے ثمرات آئندہ چند ماہ میں نظرآئیں گے، حکومت کسان کو گنے کے 180 سے 220 روپے دے رہی ہے۔

Comments are closed.